سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی ارامکو کمپنی کے چار فیصد حصص مملکت کے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے توسط سے اس امر کا اعلان سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا ہے
محمد بن سلمان، جو کہ اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین کا عہدہ بھی رکھتے ہیں، نے بتایا کہ ارامکو کے حصص کی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقلی دراصل اس طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت مملکت کی وژن 2030 کی روشنی میں قومی معیشت کی ری اسٹرکچرنگ کو سہارا دینا ہے تاکہ فنڈ کے اثاثہ جات کو 2025 کے اختتام تک 4 ٹریلین ریال تک لے جایا جائے۔