کورونا وائرس سے مزید 29 اموات، 2597 نئے کیسز رپورٹ

Corona Test

Corona Test

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 037 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2597 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 29 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1588 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔