کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ نے نیاحکم نامہ جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے 19 جنوری کی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نئے حکم نامے کے تحت پابندیاں 21 فروری تک برقرار رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی رہے گی جب کہ ان ڈور شادی اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی ہوگی البتہ آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسی نیٹڈ 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینما گھروں، مزارات اور تفریحی پارکس میں 50 فیصد افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں کبڈی، کراٹے، باکسنگ جیسے کھیلوں پر پابندی رہے گی۔