اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین میں واضح ہو گیا ہے کہ عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکے ہیں۔
یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے نے فردِ جرم سے بچنے کے لیے ہر بہانہ استعمال کیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط کا یہ بھی کہنا ہے کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، جلد لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔