حکومت کیلئے پارلیمنٹ نہیں، آرڈیننس کی اہمیت ہے، اویس لغاری

Awais Leghari

Awais Leghari

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کے نزدیک پارلیمنٹ کی نہیں، آرڈیننس کی اہمیت ہے۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ صرف آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے، یہ عمران نیازی کا جمہوریت کے اوپر کھلم کھلا ڈاکا ہے، حکومت نے پارلیمان سے مسئلہ حل نہیں کیا تو عدالتوں کا رخ کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کرے گی اور مزاحمت کی جائے گی۔