عام انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سخت مقابلے کی توقع

Election

Election

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں عام انتخابات ہونے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔

گیلپ پاکستان نے حال ہی میں عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں 5000 سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔

سروے کے مطابق 23 فیصد پاکستانیوں نے عام انتخابات ہونے کی صورت میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے کےلیے پہلی پسند قرار دیا جب کہ 22 فیصد ن لیگ کو ووٹ دینے کے حامی نظر آئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو 10 فیصد جب کہ جمعیت علماء اسلام ف کو 3فیصد ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

قومی سطح پر توپی ٹی آئی ن لیگ سے معمولی مارجن سے آگے ہے لیکن پنجاب میں مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے جہاں 30فیصد ن لیگ کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کےلیے پہلی پسند کہتے ہیں جب کہ 24فیصد پی ٹی آئی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف 32 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند ہے جب کہ ن لیگ 15فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے اور پی ٹی آئی ووٹرز کی دوسری پسند ہے۔