اپوزیشن کا حکومت گرانے کیلئے تحریک عدم اعتماد اور دیگر آپشنز پر بھی غور
Posted on February 22, 2022 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Opposition
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن نے پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کے لیے تحریک عدم اعتماد اور دیگر آپشنز پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق 10 سے 15 حکومتی ارکان کا ٹوٹنا ضروری ہے،حکو متی استعفوں کی صورت میں انہیں قبول کرنا اسپیکر کی صوابدید ہو گا۔
اپوزیشن نے ملک کے ممتاز قانونی ماہرین سے رابطے کرکےحکومت گرانے کے لیے قانونی و آئینی آپشنز پر مشاورت بھی کی ہے۔
اس مشاورت میں غور کیا گیا ہے کہ عدم اعتماد کے علاوہ حکومت کے خاتمے کے لیے اور کون کونسے قانونی راستے ہو سکتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com