مقبوضہ بیت (اصل میڈیا ڈیسک) المقدس مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 14 سالہ محمد شیہادی کومغربی کنارے کے الخدر قصبے میں شہید کیا۔
قابض اسرائیلی فوجیو ں نے متعدد نوجوانوں کو گرفتاربھی کرلیا۔ فلسطینی نوجوان علاقے میں اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔اسرائیلی فورسزنے فلسطینیوں کے متعدد مکانات کوبھی نقصان پہنچایا۔
اسرائیل نے1967 میں مغربی کنارے پر قبضہ کیا تھا۔اسرائیل مغربی کنارے میں درجنوں میں غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیر کر چکا ہے جس میں 5 لاکھ سے زائد یہودی رہائش پذیر ہیں۔