کیف (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کیلیبا نے کہا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین پر حملہ کر دیا۔ دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔
یوکرینی وزیر خارجہ دیمترو کیلیبا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے یوکرین پر پوری قوت سے حملہ کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پرحملے کئے گئے ہیں۔ دنیا صدر پیوٹن کوروکے۔ یہ عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے۔ہم ہرقیمت پراپنے ملک کا دفاع کریں گے اور کامیاب ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔