واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے روس پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے اہلکار نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ روس پر کسی بھی لمحے اضافی پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر دلیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیاں اہم ہیں، ان پابندیوں سے روسی مالیاتی اداروں، اہم روسی شخصیات اور روسی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین کے معاملےپر امریکا اور یورپی اتحادیوں نے منگل کے روز روس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔