ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے یوکرائنی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سےٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کو مزید نقصان نہ پہنچے۔
محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترک صدر نے ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کی۔
ایردوان اور زیلنسکی سے گفتگو کےد وران یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین کے شہریوں سے تعزیت کا اظہار کیا جو روسی حملے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ایردوان نے کہا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کا اعلان کرانے میں بر سر پیکار ہیں تاکہ مزید جانی نقصان کو روکا جا سکے اور یوکرین کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔