کورونا وبا؛ 24 گھنٹوں میں مزید 18 افراد جاں بحق،861 مثبت کیسز رپورٹ

Corona Vaccination

Corona Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار566 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 861 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 18 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 988 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔