لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان آئینہ دکھانے پر میڈیا کے خلاف ہو گئے ہیں۔
شہباز شریف کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کا میڈیا پربے قابو غصہ سمجھ میں آتا ہے۔ عمران خان نے اپنے جھوٹ، فریب اورکردارکشی کی سیاست کو’ٹربو چارج‘ کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ جب وہی میڈیا عمران خان کوآئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہو گئے ہیں۔ یہ فسطائی شخص کا طرز عمل ہے جو ہر چیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔