بگڑتے حالات دیکھ کر سندھ کے عوام بیزار ہو چکے ہیں، شاہ محمود قریشی
Posted on March 2, 2022 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Shah Mehmood Qureshi
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے بگڑتے حالات دیکھ کر صوبے کے عوام بیزار ہوچکے ہیں، کیا وہ بیدار بھی ہیں۔
نواب شاہ میں حقوق سندھ مارچ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب تک پورا سندھ بیدار نہیں ہوجاتا، مہم جاری رہے گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلاول وزیر اعظم بن گئے تو بہت سے لوگ پاکستان چھوڑ جائیں گے۔
قبل ازیں سندھ حقوق مارچ کے ٹنڈو مستی پہنچنے پر علی زیدی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری مافیا کے خلاف جنگ کرنا جہاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2023ء میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com