اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ چوہدری برادران نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دیگر اتحادیوں سے بھی ملیں گے جب کہ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں وہ سب وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز اسی پروگرام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔