امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق پابندی والی کمپنیوں میں روسی فوج کیلئے لڑاکا طیارے تیار کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگی گاڑیاں، الیکٹرانک وار فیئر نظام، میزائل اور ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیاں بھی پابندی کا حصہ ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی تازہ پابندیوں میں بیلاروس کو بھی شامل کیا گیا ہے، بیلاروس کو تیل کی ریفائننگ سے متعلق ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی جاسکے گی۔
بیلاروس پر پابندی ٹیکنالوجی اور سوفٹ ویئرز کی روس منتقلی روکنے کےلیے لگائی گئی ہے۔