تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے تحریک اطمیمان بن جائیگی: شیخ رشید

 Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بن جائے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ گزشتہ 2 ماہ سے چیخ رہے ہیں، کریں نا اجلاس اور لائیں ریکوزیشن۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے یہ لوگ کہتے تھے کہ وہ نیوٹرل نہیں ہیں لیکن اب تو اپوزیشن والے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ نیوٹرل ہیں تو انہیں مبارک ہو لیکن دنیا میں کوئی چیز نیوٹرل نہیں ہوتی۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شکست اپوزیشن کا مقدر ہے، جس طرح بے نظیر بھٹو کو 12 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی اتنے ہی ووٹوں سے انہیں بھی شکست ہو گی اور تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس تو ابھی تک تو مستقبل کے حوالے سے کوئی پلان ہی نہیں ہے یعنی یہ ملک میں ایک ٹیکنوکریٹ حکومت لانا چاہتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو یہ ملک کے لیے بہت مسائل پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کے 15 اراکین کے تحریک عدم اعتماد والے روز عائب ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔