خیبرپختونخوا (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور میں جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ کرنے والے کے کچھ سہولت کاروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث نیٹ ورک کا پتا لگا لیا گیا ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا ہے کہ عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ آور کو لانے والے کچھ سہولت کاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔خودکش بمبارکی شناخت بھی کرلی گئی ہے جب کہ دہشتگرد اور اس کے ساتھیوں کو لانے والے رکشہ ڈرائیور تک پولیس نے رسائی حاصل کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق دہشتگرد تربیت یافتہ تھا، واقعے کے بعد جائے وقوع اور اطراف میں جیو فسنگ بھی کی گئی۔ خودکش کے جسمانی اعضاء اور فنگر پرنٹس بھی حاصل کیے گئے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے امام بارگاہ آخوند آباد کا دورہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔