کراچی: کنڈیکٹر کا بس میں خاتون پر تشدد، معاملے میں نیا موڑ آگیا

Woman Violence

Woman Violence

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خاتون کی مبینہ ویڈیو نے معاملہ مشکوک بنا دیا ہے اور ساتھ ہی پولیس کے کردار پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

بس میں خاتون پر تشدد کرنےوالا شخص اور خاتون ٹریفک پولیس چوکی جا پہنچے، خاتون نے کہاکہ تشدد کرنے والا شخص اس کا رشتے دار ہے اور نقاب کےمعاملےاور موبائل نہ دینے پر تشدد کیا گیا، یہ گھر کا معاملہ ہے لہذا کارروائی نہیں چاہتے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی کارروائی کے بغیر معاملہ ختم کر کے اس شخص کو جانے دیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق خاتون پر دباؤ کی وجہ سے سرکار کی مدعیت میں دفعہ 354 اور 337 اے ون کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا تھا اور کنڈیکٹر کو دفعہ 354 کے تحت 3سال قید اور جرمانہ بھی ممکن تھا۔