کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سیریز کے دوسر ٹیسٹ میچ سے قبل کراچی میں ہوٹل آمد پر کرکٹر کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق فہیم اشرف پانچ روز قرنطینہ اختیار کرینگے جس کے بعد ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں اسکواڈ کو جوائن کرسکیں گے۔
دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی اور فہیم اشرف کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل فہیم انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف تاریخی میچ سے باہر ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی میں شروع ہو گا۔