کے پی کے بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی کے امیدوار پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

Election

Election

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ملک ادریس پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے علاقے داسو کی تحصیل کونسل داسو سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک ادریس کو انتخابی ضابطہ اخلاق کا مرتکب قرار دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحصیل کونسل داسو سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک ادریس فیس بک پر ووٹرز کو سولرز سسٹم اور دیگر مراعات دینے کی مہم چلا رہے تھے، جس کے خلاف شکایت مختلف امیدواروں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے پاس درج کروائی تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اپر کوہستان محمد عمران نے پی ٹی آئی امیدوار کو جرمانہ کرنے کے بعد آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے الیکشن مارچ میں منعقد کروائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کسی امیدوار سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔