سوڈان میں ایک ہفتے سے جاری تشدد میں 35 افراد لقمہ اجل

Sudan Violence

Sudan Violence

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈان کی مغربی دارفر ریاست میں ایک ہفتے سے جاری تشدد میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سوڈان کی ڈاکٹرز کمیٹی کے بیان کے مطابق جبل من شہر کے صلیہ علاقے میں 5 مارچ سے اب تک مختلف قبائل کے لوگوں کے درمیان جھڑپوں میں 35 افراد جان بحق اور 21 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے 25 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ جبل من شہر میں قبائلی جھڑپوں میں 43 افراد ہلاک اور 46 دیہات کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

16 دسمبر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ دارفور کے علاقے میں تشدد کی وجہ سے اکتوبر سے اب تک 83,000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

ملک کے مغرب میں 5 ریاستوں پر مشتمل دارفور کے علاقے میں قبائلی تنازعات کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں۔

اس خطے میں جہاں انفرادی اسلحہ عام ہے، زمین، چراگاہوں اور آبی وسائل پر قبائل کے درمیان تنازعات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً تنازعات ہوتے رہتے ہیں۔