وفاقی وزرا کا ترین گروپ سے رابطہ، انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی
Posted on March 19, 2022 By Majid Khan Updated News, اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Tareen Group
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کر دی۔
ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے رات گئے ان سے رابطہ کیا۔
عون چوہدری کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں ہم جلد اہم ہیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری سے گفتگو میں پرویزخٹک نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ترین گروپ کے عون چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com