مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر اوباش نوجوانوں کا حملہ

Marvi Malik

Marvi Malik

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) مانسہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر اوباش نوجوانوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر پر تین اوباش نوجوانوں نے حملہ کردیا۔ اوباش نوجوانوں نے ماروی ملک شیر کی گاڑی کو سامنے گاڑی کھڑی کر کے روکا اور گالم گلوچ کی۔

گالم گلوچ کے ساتھ خاتون اے سی کو ہاتھ سے پکڑ کر گاڑی سے نکالنے کی کوشش بھی کی گئی۔ اے سی صاحبہ کا کھینچا تانی میں ہاتھ زخمی ہو گیا، جب کہ خاتون اے سی کا گن مین اور ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

پولیس نے تینوں اوباش نوجوانوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔