اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 فرد جان لیوا وائرس سے انتقال کر گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 33 ہزار225 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 375 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 286 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید ایک فرد کی زندگی کو نگل لیا۔ اس کے علاوہ 506 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔