ڈونلڈڈک

 

Donald Duck

Donald Duck

نام :: ڈونلڈڈک

تاریخ پیداءش :: 1934

Alive :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: والٹ ڈزنی کے عالمی شہرت یافتہ کارٹون کیریکٹر

ملاحوں کے کپڑے پہنے اور کیپ لگائے ڈونلڈ ڈک کا کیریکٹرسب سے پہلے 9جون 1934میں فلم میں سامنے آیا اور یہی اس کی سالگرہ کا دن قرار پایا۔

والٹ ڈزنی کے عالمی شہرت یافتہ کارٹون کیریکٹر ڈونلڈ ڈک کی 75ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ ملاحوں کے کپڑے پہنے اور کیپ لگائے ڈونلڈ ڈک کا کیریکٹرسب سے پہلے 9جون 1934میں فلم میں سامنے آیا اور یہی اس کی سالگرہ کا دن قرار پایا۔

والٹ ڈزنی کے عالمی شہرت یافتہ کارٹون کیریکٹرز گوفی، مکی ماس، مینی ماس اور پلوٹو کی طرح دنیا بھر کے بچے اس کے دیوانے ہیں۔ ڈونلڈ کے لئے پہلی آواز Clarence Nash نے دی جو 1985تک استعمال کی گئی، جس کے بعد1985 سے آج تکTony Anselmo اس کی آواز ہیں۔

اپنی کنجوسی ، پر مزاح حرکات اور منفرد آواز کی وجہ سے ڈونلڈ اپنی الگ شناخت رکھتا ہے۔ دنیا بھر بچوں میں مقبولیت کی بنا پر اس کی کارٹون کہانیوں کو انگریزی کے علاوہ بہت سی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں بچوں کی اشیا اسکول بیگ، پنسل، لنچ بکس اور فرنیچرز پر ڈونلد ڈک کی تصاویر جگمگاتی نظر آتی ہیں جو اس کی بچوں میں مقبولیت کی کی دلیل ہیں۔