روبس پیئر انقلاب کے زمانے میں جیکوین گروپ اور پیرس کمیون کا لیڈر ہوا۔ قومی کنونشن کے موقع پر فرانس کو جمہوریہ بنانے اور بادشاہ کو پھانسی دینے کی تجویز پیش کی۔
روبس پیئر انقلاب فرانس کا ممتاز رہنما جسے دورِ ہیبت کے دوران میں اقتدار حاصل ہوا۔ انقلاب سے پہلے منصف کے عہدے پر فائز تھا فرانسیسی مفکر روسو کے خیالات سے بے حد متاثر تھا۔
قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوا ۔ پھر انقلاب کے زمانے میں جیکوین گروپ اور پیرس کمیون کا لیڈر ہوا۔ قومی کنونشن کے موقع پر فرانس کو جمہوریہ بنانے اور بادشاہ کو پھانسی دینے کی تجویز پیش کی۔
1793 میں تحفظ عامہ کی کمیٹی کا رکن ہوا اور انقلاب کے بہت سے دشمنوں کو تختہ دار پر چڑھایا ۔ مگر دوسرے سال میں خود پھانسی پائی۔ اپنے ہم عصروں میں دیانت دار اور صاحب ضمیر انسان مشہور تھا۔