انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ بہت عظیم ہوتے ہیں۔ اورنگزیب بٹ
Posted on January 11, 2011 By Asif گجرات
گجرات (جی پی آئی)ممتاز بزنس مین اور سماجی شخصیت اورنگزیب بٹ نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ بہت عظیم ہوتے ہیں بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے قائم کی گئی شاہ فیصل فری ڈسپنسری اور دستکاری سکول علاقہ بھر کے لوگوں کی بہتر طور پر خدمت کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز شاہ فیصل ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران فیصل نذیر بٹ ، ذوالفقار بٹ ، عارف باجوہ ، شہزاف منیر بٹ ، چوہدری زمان ، قیصر بٹ ، غلام سرور اور آصف محمود کو امدادی چیک دینے کی ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل ویلفیئر سوسائٹی اور فری ڈسپنسری سے غریب لوگ فری ادویات حاصل کرنے کے بعد دستکاری سکول سے بے سہارا اور غریب بچیاں ہنر مند بن کر اپنے شہر کا نام روشن کریں گے ، اورنگزیب بٹ نے کہا کہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ، اور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے ، انہوںنے کہا کہ شہر گجرات میں جہاں کہیں بھی فلاحی کام ہو گا اورنگزیب بٹ اس فلاحی کام میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔
اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے غریب لوگوں اور بے سہارا یتیموں کی خدمت کو اپنا مشن بنالے گا۔
by Asif
Editor at GeoURDU.com & Software Engineer