ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا
Posted on January 13, 2011 By Asif گجرات
گجرات ( جی پی آئی) جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی صدارت میں اہم اجلاس کھاریاں منعقد ہوا، جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرطارق سلیم ، نائب امراء میاں عبدالشکور ، میاں شبیر احمد خاور ، صدر الخدمت سیدضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ ، امیر جماعت اسلامی کھاریاں چوہدری عمران انور ،مولانا محمد اصغر ، مولانا سعید احمد نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلا س میں طے کیا گیا کہ ضلع میں تحصیلوں کی بنیاد پر فہم قرآن و سنت کلاس کاآغاز کیا جائے گا ، جس کا دورانیہ 4گھنٹے کا ہوگا ، روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی یہ کلاس مسلسل ہوگی۔
پہلی کلاس 19 جنوری کو مسلم مسجد رامتلائی روڈ گجرات بعد نماز مغرب شروع ہوگی ، بعد ازاں تحصیلوں کی بنیاد پر تحصیلی ہیڈکوارٹر میں یہ کلاس لگائی جا ئیگی ، جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے کہا کہ قرآن وسنت کی تعلیمات ہی ہمارے سارے دکھوں مسائل اور پریشانیوں کاحل دے سکتے ہیں، نبی رحمت کے انقلاب کا بنیادی نقطہ یہی تھا کہ لوگ قرآن کی تعلیم اورپیغمبر اسلام حضرت محمد کی سیرت اوررہنمائی میں معاشرے کے ظلم کے نظام کے خاتمے اور شاندار اوربابرکت اسلامی انقلاب کے لئے تن من دھن سب کچھ قربان کر نے پر تیار ہوگئے اس کے نتیجے میں 23سال کے مختصر عرصہ میں انسانیت کو نظام عدل اوربابرکت معاشرہ نصیب ہوا۔
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنا رشتہ اس دعوت کے ساتھ جوڑ لیں ۔اسی میں ہماری دنیاوی اور آخروی فلاح کاراز پوشیدہ ہے۔
by Asif
Editor at GeoURDU.com & Software Engineer