کنجاہ : پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ سید وقار حسین گیلانی
Posted on January 14, 2011 By Asif گجرات
کنجاہ (یاورعباس )پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 110گجرات کے ممتاز رہنما سید وقار حسین گیلانی نے گزشتہ روز کنجاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ علاقہ کے عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آیا ہوں ۔ انشاء اﷲ پی پی 110کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے اور ان کے دکھ درد میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے کام کررہے ہیں ۔ سید وقار حسین گیلانی نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو مخلص کارکنوں کی ضرورت ہے ہر اچھے ورکر کے پاس جائیں گے اور اسے اپنے ساتھ لے کرچلیں گے۔
by Asif
Editor at GeoURDU.com & Software Engineer