گجرات(جی پی آئی) محکمہ تعلیم اور این سی ایچ ڈی کے زیر اہتام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عظیم الشان احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا ، جس کی قیادت انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد منیر چغتائی ، سجاد حسین باٹھ ، ساجد محمود قادری ، امیر علی منہاس ، چوہدری محمد غیاث ، ناصر محمود بٹ ، شوکت محمود ، سید ابرار شاہ ، چوہدری مزمل اسماعیل اور زاہد الحسن نے کی احتجاجی ریلی پریس کلب گجرات کے سامنے منعقد ہوئی ، شرکاء نے کشمیر ی عوام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیااور یو این او سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر عوام کو حق خود ارادیت دے ۔
by Asif
Editor at GeoURDU.com & Software Engineer