سلام ، مصافحہ کی سنتیں

Islam

Islam

(اے مسلمانو !) جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے بھی بہتر (الفاظ) میں سلام کا جواب دو ۔ (کم از کم) انہی الفاظ کو لوٹا دو۔
نیکی اور بدی کبھی برابر نہیں ہو سکتی برائی کو بھلائی سے دفع کرو پھر تمہارا دشمن ایسا ہو جائے گا جیسے گہرا دوست ۔
وضاحت : اللہ رب العزت کی طرف سے یہ ایک اہم حکم ہے جس سے دشمنی ، دوستی میں بدل جاتی ہے۔ ضرورت صرف احسان ، عفو اور صبر کی ہے اس کی ابتدا اپنے دشمن اور مخا لفین بدل کو مسکرا کر سلام و مصافحہ سے کیجئے۔ چند بار ایسا کرنے سے بہترین نتائج آپ خود دیکھیں گے (انشاء اللہ ) ۔
آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا :
جب دو مسلمان ملیں تو ان میں سے ایک السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کہے اور دوسرا جواب میں و علیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ کہے تو ہر ایک کو تیس تیس (٣٠) نیکیاں ملتی ہیں اور مصافحہ کرنے سے دونوں کے صغیرہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ ( ابن ماہ)
فرشتے اس مسلمان پر تعجب کرتے ہیں جو مسلمان کے پاس سے گزرتا ہے اور اسے سلام نہیں کرتا (بخاری و مسلم) ۔
سلام کرنے سے آپس میں محبت بڑھتی ہے۔ (مسلم)
جو شخص سلام سے پہلے کلام شروع کر دے تو اس کو جواب نہ دو جب تک کہ وہ سلام سے ابتدا نہ کرے (طبرانی)
سلام نہ کرنا بخل کی علامت ہے۔ (احمد