کراچی : صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وساں نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بدامنی اور قتل و غارت گری میں کوئی غیر ملکی طاقت ملوث نہیں۔ یہ اپنوں کا ہی کام ہے۔ کراچی میں سی پی ایل سی کے دورے کے موقع پر انہوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں حالیہ آپریشن کے دوران اسرائیلی ساختہ اوزی گن بھی برآمد کی گئی ہے لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ اس دہشت گردی میں اسرائیل ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاملہ کی ذمہ داری غیر ملکیوں پر ڈال دینا مناسب بات نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سی پی ایل سی کے لیے اپنی جانب سے دس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔