اسلام آباد : وزیر اعظم نے گورنر اسٹیٹ بینک کا استعفیٰ منظور کر لیا

gilani

gilani

اسلام آباد : وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے گورنراسٹیٹ بنک شاہدحفیظ کاردار کااستعفی قبول کرتے ہوئیسینئرنائب گورنر یاسین انورکوقائم مقام گورنرتعینات کردیا ہے۔
سابق گورنر نے پندرہ جولائی کووزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کولکھے گئے خط میں اپنا استعفی بھیجاتھا۔ وزیراعظم کولکھے گئیخط میں سابق گورنرشاہدحفیظ کاردار نے موقف اختیارکیاتھا کہ میں بطورگورنراسٹیٹ بنک اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، مجھے یہ عہدہ دیکرملک کی خدمت کاجوموقع فراہم کیاگیا اس پر شکر گزار ہوں۔