بیجنگ: کرپشن کا الزام، 2 نائب میئرز کو پھانسی دے دی گئی

china

china

بیجنگ : چین میں دو شہروں کے نائب میئرز کو کرپشن کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔ چین کی پیپلز سپریم کورٹ کے مطابق ہینگژو اور سوزھو شہروں کے نائب میئرز کو گزشتہ روز پھانسی پر چڑھایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں نائب میئرز پر دوہزار آٹھ میں رشوت لینے کے الزامات ثابت ہوچکے تھے۔ اور عدالتوں نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔ تاہم دونوں نے اپیلیں دائری کی تھی۔ اور اعلی عدالتوں نے ان کو مسترد کر دیا تھا۔ اور بی الآخر سزا پر عمل درآمد ہوا۔