نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماں کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ہیلری کلنٹن نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا، وزیر خزانہ پرناب مکھر جی اور قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن سے بھی ملاقات کی، ہلیری کلنٹن اپنے دورہ بھارت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک امور میں تعاون کے علاوہ انسداد دہشت گردی، توانائی، ماحولیات، تعلیم و صحت سمیت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں میں اشتراک کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کے علاوہ 2 معاہدوں پر دستخط بھی کرینگی، ہلیری کلنٹن کانگریس آئی کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد چنائے روانہ ہو جائیں گی۔