حمص: شامی فوج اورصدر بشار اسد کی حامی نیم سرکاری ملیشیا نے جلوس جنازہ پر فائرنگ کر دی جِس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ شام کے حکومت مخالف مظاہروں کے مرکزشہر حمص میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10افراد کی نمازِ جنازہ کے جمع ہونے والے افراد پر فائرنگ میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت کی حامی فورسزکے ہاتھوں ہلاکتوں کی تعداد13ہو گئی ہے۔ بعض مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کی حامی فورسز نیسڑکوں پر بیدریغ فائرنگ شروع کردی، لوگوں نے اپنے گھروں میں چھپ کر اپنی جان بچائی۔حکومت کی پر تشدد کارروائی سے پہلیصدراسد کے حامی ارکان اور شام کے اکثریتی آبادی کے درمیان حمص میں دو روز تک فرقہ وارانہ لڑائیاں ہوتی رہیں۔