واشنگٹن : اسامہ بن لادن نے نائن الیون کی طرز پر کیمیکل اور آئل ریفائنریز سمیت ہزاروںیوٹیلٹی پلانٹس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی،جس پر القاعدہ اس سال عمل کرسکتی ہے۔ امریکی ہوم لینڈسیکیورٹی کی جانب سے جاری کی گئی وارننگ کے مطابق انتہا پسندوں نییوٹیلٹی پلانٹس سے متعلق اندرونی معلومات حاصل کرلی ہیں اور بیرونی عناصر کی جانب سییوٹیلیٹی سیکٹر کے ملازمین کوبراہ راست یاسائبرحملے کے ذریعینقصان پہنچانے کیلیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ وارننگ ایبٹ آباد کے اسامہ کمپانڈ سے موصولہ دستاویزات سے حاصل معلومات کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔ وارننگ میں کہاگیاہے کہ نائن الیون کی دسویں برسی یا اس سال القاعدہ اسامہ کے منصوبے پر عمل کرسکتی ہے سابقہ واقعات کی بنیادپریقینی ہے کہ انتہاپسند یوٹیلٹی انفرا اسٹرکچریاانفارمیشن سسٹم کو نشانہ بنانے کی کوشش کرسکتیہیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سابق سربراہ نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ اسامہ کہناتھاکہ یہی واحد راستہ ہیجس کے ذریعے بڑے پیمانے پرامریکیوں کوہلاک کیا جا سکتا ہے۔