حیدر آباد : وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کمشنری نظام اور 1979 کے بلدیاتی نظام کو اسمبلی نے منظور کیا ہے، اسے کوئی فرد واحد ختم نہیں کر سکتا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے کراچی کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے ایم کیو ایم نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراکے استعفے ابھی تک منظور نہیں ہوئے ہیں، گورنر سندھ واپس آگئے ہیں، الطاف بھائی کہیں گے تو ان کے وزرا بھی واپس آجائیں گے۔