شکا گو: امریکا کی جنوبی اور وسطی ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد بائیس ہوگئی۔اور ڈیڑھ ہزار سے زائد مویشی بھی مرگئے ہیں۔ امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق ریاست فلاڈلفیا، پینسلوانیااوراوہائیوسمیت مختلف ریاستوں میں ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کی لہراگست کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دو درجن سے زائد ریاستوں کی چودہ کروڑسے آبادی کو گرمی کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انیس سو پچانوے کے بعد حالیہ لہر شدید بتائی جا رہی ہے۔ شدید گرمی کے باعث بچے مختلف مقامات پر نہاتے نظرآرہے ہیں ۔پانی اور ٹھنڈیمشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پانی کا استعمال بڑھ جانے سیلوگوں کو ہدایت کی گئی ہیکہ پانی کم استعمال کریں۔ گرمی نے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی متاثر کیاہے۔ وائلڈلائف پارک میں شیروں کو گرمی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلیے برف کی سلیں رکھ دی گئیں ہیں۔