پیرس: امریکی سی آئی اے کے نئے سربراہ ڈیوڈپیٹریاس نے کہا ہے کہ جنگجووں کے خلاف پاکستان کے اقدامات متاثرکن ہیں لیکن شمالی وزیرستان میں القاعدہ نیٹ ورک اور بلوچستان میں طالبان سے زیادہ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ پیرس میں خطاب کرتے ہوئیامریکی سابق جنرل ڈیوڈپیٹریاس کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان سے تعلقات کے سوا کوئی چارہ نہیں ،تاہم اسے بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا کرسکتاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی انٹیلی جنس اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے واقعی لاعلم تھی۔ پیٹریاس نے الزام عائدکیاکہ سینئر طالبان کمانڈرز پاکستان سے بیٹھ کرافغانستان میں اپنے کارندوں کو لڑائی کے احکامات جاری کررہے ہیں۔انکا کہناتھاکہ سینیئر طالبان لیڈر دوسریدرجے کی قیادت اور جنگجوں کو افغانستان بھی جتیہیں۔انہوں نے کہاکہ طالبان لیڈر افغانستان میں سیاسی عمل میں حصہ لینا نہیں چاہتے۔ان کے اپنے لوگ انکی پالیسیوں سے مطمئن نہیں۔