وارسا : پولینڈ میں طوفان سے ایک خاتون ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے جبکہ سینکڑوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔ دارالحکومت وارسا سے 50 کلومیٹر دور کلوڈزیاز میں شدید طوفان کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ شمال مشرقی ضلع مضاریہ میں کئی درخت گر گئے جن کی زد میں آ کر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن میں پانی سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ محکمہ موسمیات نے وسطی اور مغربی پولینڈ میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔