لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سابق کپتان شاہد آفریدی کی کمی ضرور محسوس ہو رہی ہے لیکن نوجوان کھلاڑی ان کا متبادل بننے کے لئے تیار ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تینوں طرز کی کرکٹ میں کپتان مصباح الحق بہترین چوائس ہیں لیکن ان کا متبادل تیار کرنے کے لئے کسی نوجوان کھلاڑی کو وائس کپتان بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مصباح الحق کی عمر3637 سال ہے لیکن وہ فاسٹ ٹریک کوچنگ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ زمبابوے آسان نہیں ہو گا۔ہوم گرانڈپر کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔زمبابوے کے خلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ وقار یونس نے کہا کہ تنقید کرناآسان ہوتاہے لیکن وکٹ پر کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑیوں کی موجودگی میں مڈل آرڈربیٹنگ کا شعبہ بہترین ہے لیکن ابھی بھی اس کا موازنہ بھارت سے نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے ٹاپ کرکٹرز کو نوجوانوں کی تربیت کے لئے کیمپ میں آنا چاہیے۔