سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سلسلہ جاری ہے۔ خاتون سے زیادتی کیواقعہ کے خلاف مارچ کو ناکام بنانے کیلئے بھارت نے میرواعظ عمر فاروق سمیت حریت رہنماں کر حراست میں لے لیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فوج نے ایک خاتون سے زیادتی کی جس پر حریت رہنما سید علی گیلانی نیہڑتال کی اپیل کی تھی۔ علی الصبح کلگام جانے سے پہلے بھارتی فوج نے حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق، بلال غنی لون، شبیرشاہ اور سید علی گیلانی سمیت اکثر حریت رہنماں کو نظربند کرکے ان کے گھر باہر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ادھر سیاچن پر فوج کیمپ می اچانک آگ بڑھک اٹھی جس میں بھارت فوج کا میجر اور ایک فوجی ہلاک ہوا۔