تحفہ رمضان
Posted on July 26, 2011 By Geo Urdu آپکی شاعری
صائم کیلئے صوم اعلیٰ رکن ایمانی کلام پاک بھی کہتا ہے یہ ہے امر ربانی
قرآن کا ہے نزول اسمیں خدا کی رحمتیں اسمیں کہیں تو حق بجانب خاص ماں ہے ماہ بارانی
سحر افطار کے روح پروری انوار ہیں اسمیں تراویح و شبنہ کی اسی ماہ میں فراوانی
لیلتہ القدر کی قدر والی رات ہے اسمیں خیز الف کا اس ماہ میں ساز و جدانی
ثمر پاتے ہیں اسمیے معتکف، صائم و سجدہ ریز ملا خالق سے صدقہ مصطفیٰ کا ماہ رمضانی
نجاست دور ہوتی ہے دلوں کی اور جسموں کی بخت نے یاوری کی حصے میں آئی یہ مہمانی
مسلمانوں کو ہو یہ ہدیہ تبریک نعیمی کا
تحریر : غلام مصطفےٰ نعیمی