نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں اور قومی استحکام کی ہر صورت حفاظت کی جائے گی۔ تنازعات کے حل کیلئے پڑوسی ممالک سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہیگا۔ کارگل جنگ کے بارہ سال مکمل ہونے پر مرنے والے فوجیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا ملکی سالمیت کو برقرار رکھنے کی پالیسی ہر قیمت برقرار رہے گی۔ سرحدوں اور دیگر تنازعات کے حل کیلئے پڑوسی ممالک سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔