کابل: افغانستان میں نئے امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہاہے کہ امریکا افغانستان میں مستقل اڈے نہین بنانا چاہتا اور۔نہ پڑوسی ممالک میں اثر رسوخ بڑھانے کیلئے کابل کو پلیٹ فارم کے طورپر استعمال کیا جائیگا۔ کابل میں تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر ریان سے کروکر کا کہنا تھا دوہزار چودہ میں سیکورٹی کنٹرول افغان حکومت کے حوالے کرنے کے بعد امریکا کے کردار پر افغان حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ افغانستان میں امریکا کا واحد مفاد دہشتگردی ختم کرنا اور ملک میں استحکام پیدا کرنا ہے۔