کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس قاضی فائز عیسی نے حکم دیا ہے کہ نواب بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزمان کوفوری طورپر گرفتارکیا جائے اوربلوچستان حکومت کیس پر توجہ دے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس قاضی فائز عیسی اورجناب جسٹس ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بنیچ نے نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی حکومت کواس کیس سے دلچسپی نہیں ہے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل امان اللہ کنرانی عدالت سے مہلت مانگی اورکہا کہ بلوچستان کی حکومت وفاقی حکومت کوخط لکھے گی جس میں نواب بگٹی قتل کیس میں نامزدملزمان کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کی احکامات کی استدعا کریں گے۔ معزز بنچ نے کیس کی سماعت دس اگست تک ملتوی کر دی۔