اسلام آباد : رمضان المبارک میں اور عیدالاضحی تک گوشت کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے حکومت نے مویشیوں کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت تجارت کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ وزارت تجارت کے ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ ملک مں گرشت کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ حالیہ چند ماہ میں چھوٹا گوشت 271روپے فی کلو سے 406 روپے فی کلو ہو گیا ہے اور بڑا گوشت 154روپے فی کلو سے 241روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ پابندی تین ماہ تک جاری رہے گی۔ جس سے گوشت کی طلب اور رسد میں فرق کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے مویشیوں کی سمگلنگ میں بھی کمی ہو سکے گی۔