راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے ملک بچانے کیلیے نوازشریف اورآصف زرداری کوسیاست سے باہر کرناہوگا۔ کرپٹ عناصر اپنی چوری چھپانے کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے۔ راولپنڈی کے نواحی علاقے بن کے علاقہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھا کہ حکمران ٹیکس نہیں دیتیاور عوام سے مہنگائی کے ذریعے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ اگرانہیں اقتدار ملا تو وہ امیروں سے ٹیکس وصول کر کے مہنگائی کم کر کے دکھائیں گے۔ امریکہ سے پیسے لے کر اپنے ہی ہم وطنوں پر بمباری کی جارہی ہے اگر ملک کو بچانا ہے تو نواز شریف اور زرداری دونوں کو سیاست سے باہر کرنا ہوگا عدل کا نظام قائم کردیا جائے اور کرپٹ مگر مچھوں سے نجات حاصل کی جائے تو بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا سرمایہ ملک میں لے آئیں گے۔